محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے اہم پیش گوئی کر دی

ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب جبکہ بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق کل بروز منگل ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب ہی رہے گا، تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

حملہ آورگروپ کی شناخت ہوئی ہے، ایڈیشنل آئی جی شوکت عباس

رپورٹ کے مطابق  بدھ کے روز بھی ملک کےزیادہ ترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم شام/رات کو کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا،اسلام آباد سمیت شمال مشرقی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

 

The post محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے اہم پیش گوئی کر دی appeared first on ہم نیوز.



from پاکستان Archives - ہم نیوز https://ift.tt/DIzMmWN

Post a Comment

0 Comments