فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل کے بعد کیا ہوگا؟ فیفا کے اعلان سے دنیا حیران

نیویارک (13 جولائی 2026): فیفا ورلڈ کپ 2026 اختتام کی جانب گامزن ہے میگا ایونٹ کے فائنل کے بعد کیا ہوگا فیفا کے اعلان نے سب کو حیران کر دیا۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے اور صرف تین میچوں کے بعد نئے چیمپئن کا فیصلہ ہو جائے گا، اور ٹیمیں خوشگوار اور ناگوار یادیں لے کر اپنے وطن واپس چلی جائیں گے۔ تاہم فائنل میچ کے بعد فیفا نے اسٹیڈیم کی گھاس فروخت کرنے کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے 2026 ورلڈ کپ کے فائنل کے بعد اسٹیڈیم کی اصل گھاس کو یادگاری اشیا کے طور پر فروخت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

فیفا کا کہنا ہے کہ فائنل میچ میں استعمال ہونے والی پچ کی اصل گھاس کے ٹکڑوں کو یادگاری اشیا (میمورابیلیا) کے طور پر فروخت کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ان ٹکڑوں کی قیمت 450 سے 3 ہزار ڈالر تک رکھی گئی ہے۔

فیفا کے مطابق کے مطابق فٹبال کے شائقین 450، 900، 1200 اور 3 ہزار ڈالر تک کی مختلف قیمتوں میں پچ کے محفوظ کیے گئے ٹکڑے خرید سکیں گے۔

ہر ٹکڑے کو خصوصی ایکرائلک کیس میں محفوظ کیا جائے گا، جس میں اس کی اصلیت کا تصدیقی سرٹیفکیٹ بھی شامل ہوگا۔

ہر قیمت کی کٹیگری میں زیادہ سے زیادہ 2 ہزار 26 ٹکڑے فروخت کیے جائیں گے، جو 2026 ورلڈ کپ کی مناسبت سے مخصوص تعداد رکھی گئی ہے۔

اس کے علاوہ مہنگے ترین پیکیج میں پچ کے ٹکڑے کے ساتھ سونے کی نقاشی والا یادگاری ٹکٹ، ورلڈ کپ کی منی گیند اور کرسٹل سے تیار کردہ ورلڈ کپ ٹرافی کی نقل بھی شامل ہو گی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فیفا کے لیے یہ ایک منافع بخش منصوبہ ہے، جس سے فٹبال کی عالمی تنظیم کو ایک کروڑ 10 لاکھ ڈالر (11 ملین ڈالر) سے زائد آمدن ہونے کی توقع ہے۔

فیفا صدر کا ورلڈ کپ 2030 کے حوالے سے بڑا اعلان

واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2026 کا فائنل امریکا میں نیو جرسی نیو یارک اسٹیڈیم میں اتوار 19 جولائی کو امریکی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے کھیلا جائے گا۔

فیفا ورلڈ کپ: سیمی فائنل لائن اپ مکمل، کون کس سے ٹکرائے گا؟



from ARY News Urdu- Sports- کھیل https://ift.tt/Hnhxl5F

Post a Comment

0 Comments