آسٹریلیا جیسی مضبوط حریف کے ساتھ بھارتی سرزمین پر ویسے ہی کرکٹ میچ سنسنی خیز ہوتے ہیں جنہیں دیکھنے کے لیے ہمیشہ سے بڑی تعداد میں شائقین اسٹیڈیم میں موجود ہوتے ہیں۔
تاہم ورلڈکپ سے چند روز قبل کرکٹ شائقین کو اس وقت حیران کن مناظر دیکھنے کو ملے جب بھارت اور آسٹریلیا کے پہلے ون ڈے میں تماشائیوں کی عدم دلچسپی کے باعث اسٹیڈیم خالی پڑا رہا۔
ٹوئٹر پر صارفین نے خالی اسٹیڈیم کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے تماشائیوں کے نہ آنے پر سوالات اٹھائے۔ کچھ صارفین نے تو خالی کرسیوں کی وجہ سینئر کھلاڑیوں کو نہ کھلانا قرار دیا۔
https://ift.tt/qkM6VLe
موہالی کا اسٹیڈیم پہلے ون ڈے کے آغاز سے ہی خالی نظر آیا۔ کسی نے لکھا کہ کوہلی اور روہت شرما جیسے کھلاڑیوں کی عدم موجودگی تماشائیوں کو اسٹیڈیم تک نہ لاسکی۔
ہوم کراؤڈ کی طرف سے ’نظرانداز‘ کیے جانے پر کھلاڑیوں کی باڈی لینگویج پر بھی اثرات دیکھنے کو ملے۔ کھلاڑیوں میں سخت مقابلے کے لیے جوش کم دکھائی دیا۔
https://ift.tt/UyczrkF
تاہم انڈیا جب ہدف کا تعاقب کرنے آیا تو فلڈلائٹس میں تماشائیوں کی تعداد بڑھتی دکھائی دی۔ بھارت نے پہلا ون ڈے پانچ وکٹوں سے جیت لیا لیکن تماشائیوں کے دل نہیں جیت پائے۔
from کھیل Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/9XWF6rG
0 Comments