سمندر پار پاکستانی عازمین حج کے لیے پاسپورٹ کے اجرا کے لیے پالیسی تیار کر لی گئی۔ وزارت مذہبی امور کی کوششوں سے سمندر پار پاکستانیوں کو پاسپورٹ کے اجرا اور تجدید کے عمل میں آسانی ہوگی۔ پاسپورٹ کا اجرا جلد شروع ہوگا اور نئی پالیسی کے تحت دو ہری شہریت کے عازمین کی کلیئرنس 7 دن میں کرنا ہوگی۔ چائنیز سمیت تمام غیر ملکیوں کیلئے بلٹ پروف گاڑیاں استعمال کرنے کی ہدایت 7 روز میں کلیئرنس نہ ہونے پر خود بخود کلیئرنس تصور کی جائے گی اور اس کلیئرنس کی بنیاد پر عازمین کو عارضی پاسپورٹ جاری کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کو پاسپورٹ کیلئے کئی ماہ انتظار کرنا پڑتا تھا۔ ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے محکمہ پاسپورٹ حکام کو صورتحال سے آگاہ کیا تھا، 28 ہزار سرکاری عازمین حج کو گزشتہ ماہ 3 روز میں پاسپورٹ دیئے گئے۔
The post پرائیویٹ حج اسکیم کے عازمین کے لیے پاسپورٹ کے اجرا کیلئے پالیسی تیار appeared first on ہم نیوز.
from پاکستان Archives - ہم نیوز https://ift.tt/2bQ9Pwv
0 Comments