محکمہ موسمیات کی تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

خشک سالیملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم میدانی علاقوں میں بعداز دوپہر تیز / گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ آٹےکی قیمت میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر2.65 فیصد کمی رپورٹ کے مطابق کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کل سے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کر دی اور کہا درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری تک جاسکتا ہے۔ کراچی سمیت سندھ کے بیشتر مقامات پر گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کل سے نو اپریل کے دوران سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان کراچی میں کل سیگرمی میں اضافی کا امکان ہے، اس دوران درجہ حرارت چھتیں سے اڑتیں ڈگری تک جا سکتا ہے۔ حیدرآباد، سکھر، دادو، نوابشاہ سمیت سندھ کے بالائی اور وسطی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

The post محکمہ موسمیات کی تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی appeared first on ہم نیوز.



from پاکستان Archives - ہم نیوز https://ift.tt/Xn8iqHy

Post a Comment

0 Comments