وفاقی مشیرسیاسی امور راناثنااللہ کو پنجاب میں اہم رول دینے پر غور شروع کردیا گیا تاہم نواز شریف معاملے پر فیصلہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو کو پنجاب حکومت میں بھی اہم ذمہ داری دینے پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نوازشریف کوچند پارٹی رہنماؤں نے وفاقی مشیرکے پنجاب میں رول کی تجویزدی۔
13لاکھ میٹرک ٹن کیڑوں والی گندم درآمد کرنے کا انکشاف
امن وامان سمیت چندسرکاری کمیٹیوں میں راناثنا کو شامل کرنیکی تجویز دی گئی جبکہ ن لیگ سے باہراہم شخصیت کی جانب سے پنجاب کے معاملات میں مداخلت پر تجویزدی گئی۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قائد نوازشریف معاملے پرمزیدمشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔ یاد رہے چند روز قبل صدر مملکت آصف علی زرداری نے رانا ثنااللہ خان کی وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور تعیناتی کی منظوری دی تھی، رانا ثنااللہ خان کو وفاقی وزیر کا درجہ بھی حاصل ہے۔The post رانا ثنا اللہ کو پنجاب میں بھی اہم ذمہ داری ملنے کا امکان appeared first on ہم نیوز.
from پاکستان Archives - ہم نیوز https://ift.tt/muUsYX0
0 Comments