ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسزسیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرکے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کیا جس میں پانچ دہشتگرد مارے گئے۔ بجٹ کے بعد سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید 20 فیصد کمی کا امکان آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا گیا، ہلاک دہشتگرد فورسزاور شہریوں کیخلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ ترجمان پاک کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔

The post ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5دہشتگرد ہلاک appeared first on ہم نیوز.



from پاکستان Archives - ہم نیوز https://ift.tt/t6WphRL

Post a Comment

0 Comments