وزیر اعلی کے پی نے پشاور میں جدید بس سروس منصوبہ شروع کرنے کی منظوری دیدی

علی امین گنڈا پور وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور میں جدید بس سروس منصوبہ شروع کرنے کی منظوری دے دی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعلی کے پی نے منظوری خیبر پختونخوا اربن موبیلیٹی اتھارٹی بورڈ کے اجلاس میں دی، یہ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے چلے گا۔ فضل الرحمان سےاسمبلیاں تحلیل کرنے یا استعفوں پر کوئی بات نہیں کی، بیرسٹرگوہر سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بس سروس چمکنی سے براستہ رنگ روڈ، اتوار بازار تک چلائی جائے گی، چمکنی سے حیات آباد تک ابتدائی طور پر 100 بسیں چلائی جائیں گی جس سے ڈیڑھ لاکھ مسافر روز سفر کر سکیں گے۔ ایم ڈی خیبر پختونخوا اربن موبیلیٹی اتھارٹی عماد علی کا کہنا ہے کہ بس سروس کی وجہ سے بی آر ٹی پر رش کم ہوگا، بسوں کی تعداد کو ضرورت کے تحت 200 تک لے جایا جائے گا۔

The post وزیر اعلی کے پی نے پشاور میں جدید بس سروس منصوبہ شروع کرنے کی منظوری دیدی appeared first on ہم نیوز.



from پاکستان Archives - ہم نیوز https://ift.tt/y0WqsNj

Post a Comment

0 Comments