ایف آئی اے کی کارروائی ،انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

FIAایف آئی اے فیصل آباد زون نے کامیاب کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتارکرلیا۔ ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ہے،ملزم شہریوں کو غیر قانونی سمندر کے راستے لیبیا سے یورپ بھجوانے میں ملوث پایا جاتا ہے۔ پاکستانی نوجوان اذان علی اسکاٹش جونیئر اوپن چیمپئن شپ 2024 کے چیمپئن بن گئے ملزم کو چنیوٹ سے گرفتار کیا گیا،قبضے سے 17 پاسپورٹس ، موبائل فون اور چیک بکس برآمد ہوئیں،ملزم انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا حصہ ہے۔ ڈائریکٹر فیصل آباد زون کے مطابق یونان کشتی حادثے میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

The post ایف آئی اے کی کارروائی ،انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار appeared first on ہم نیوز.



from پاکستان Archives - ہم نیوز https://ift.tt/ij6JS9v

Post a Comment

0 Comments