پنجاب میں دھند کا راج، کئی مقامات سے موٹرویز بند

دھندپنجاب کے زیادہ ترعلاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے،کئی مقامات پر موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پنجاب کے مختلف مقامات پر شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2  کولاہورسےکوٹ مومن تک بند کردیا گیا۔ شدید دھند، حد نگاہ صفر، اسلام آباد سے لاہور تک موٹروے بند ترجمان نے بتایا کہ موٹروے ایم 3 کولاہور سے سمندری تک اور لاہور سیالکوٹ موٹروےایم 11 شدید دھند کی وجہ  سے بند کردی گئیں۔ موٹرویز کوعوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئےبند کیا جاتا ہے، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پرسفر کرنے کو ترجیح دیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

The post پنجاب میں دھند کا راج، کئی مقامات سے موٹرویز بند appeared first on ہم نیوز.



from پاکستان Archives - ہم نیوز https://ift.tt/BGVlih6

Post a Comment

0 Comments