شدید دھند برقرار، موٹرویزکئی مقامات بند، شہریوں کو سفر میں احتیاط کی ہدایت

شدید دھندپنجاب کے بیشترعلاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے، کئی مقامات سے موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا، بہاولنگراورگردونواح میں حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مختلف مقامات پرشدید دھند کے باعث لاہوراسلام آباد موٹروے ایم 2 کو بڑی گاڑیوں کے لیے اورموٹروےایم 3 کوفیض پور سے رجانہ تک تمام ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ شدید دھند کا راج، حد نگاہ صفر، مختلف مقامات سے موٹرویز بند شدید دھند کے باعث موٹروےایم 4 کو پنڈی بھٹیاں سے شام کوٹ تک، موٹروےایم 5 کورحیم یارخان سے ملتان تک بڑی گاڑیوں کے لیےاور موٹروےایم 11 کولاہورسے سمبڑیال تک تمام ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ بارش برسانے والے سسٹم کی انٹری، ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی موٹرویزکوعوام کی حفاظت اورمحفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات  میں سفر کریں، معلومات اورمدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، ڈرائیورز فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

The post شدید دھند برقرار، موٹرویزکئی مقامات بند، شہریوں کو سفر میں احتیاط کی ہدایت appeared first on ہم نیوز.



from پاکستان Archives - ہم نیوز https://ift.tt/jTJKWFQ

Post a Comment

0 Comments