اے آر وائی نیوز کے اسپورٹس رپورٹر شاہد ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ پی ایس ایل سے ملتان سلطانز اور ترین گروپ کی کہانی ختم ہوگئی ہے۔
اسپورٹس روم میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد ہاشمی کا کہنا ہے کہ لیگل نوٹس اسی وقت بھیجا جاتا ہے جب آپ کی لمٹ آجاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی تمام فرنچائز پر انتظامیہ کے سست کام پر اعتراض ہے اور یہ آج سے نہیں بلکہ دو تین سالوں سے ہے۔
یہ پڑھیں: ویڈیو: ملتان سلطانز کے اونر علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
شاہد ہاشمی نے کہا کہ اگر دو لوگ مل کر نہیں چل پارہے تو بہتر ہوگا کہ اس کو ختم کیا جائے، ابھی بھی وقت ہے معافی مانگ لینی چاہیے تھی لیکن اس طرح سے معافی نہیں آئی۔
انہوں نے کہا کہ میری اطلاعات ہیں کہ بڑی اچھی آفرز پاکستان کو آئی ہیں، ترین گروپ کے وقت جنوبی افریقا کنسورشیم نے آفر کی تھی لیکن بیس پرائس سے کم تھی ترین گروپ کی آفر زیادہ تھی۔
شاہد ہاشمی نے کہا کہ 5.2 کی بیس پرائس پر 6.3 ملین ڈالر میں آپ نے ٹیم لی ہے تو اس میں آپ ہی کی غلطی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میری اطلاعات یہ ہیں کہ ملتان سلطانز اور ترین گروپ کی کہانی اب ختم ہوچکی ہے۔
from ARY News Urdu- Sports- کھیل https://ift.tt/fvlbM9Y
0 Comments