میاں محمودالرشید سینے میں انفیکشن کے باعث اسپتال منتقل

PTI

تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں محمودالرشید کو طبی حالت بگڑنے پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق میاں محمودالرشید کو سینے میں شدید انفیکشن کے باعث اسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے فوری طور پر انہیں خصوصی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا۔

شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

اسپتال ذرائع کے مطابق میاں محمودالرشید کے مختلف ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں تاکہ مرض کی نوعیت کا درست تعین کیا جا سکے، اسپتال میں ماہر امراضِ سینہ اورمیڈیکل اسپیشلسٹس کی ٹیم ان کا معائنہ کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ میاں محمودالرشید کچھ عرصے سے مختلف کیسز میں گرفتار ہیں اور طبیعت ناساز ہونے پر انہیں آج شام اسپتال لایا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسپتال انتظامیہ نے علاج کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے ہیں۔

The post میاں محمودالرشید سینے میں انفیکشن کے باعث اسپتال منتقل appeared first on ہم نیوز.



from Latest Pakistan News – قومی خبریں اور تازہ اپڈیٹس | Hum News https://ift.tt/GEpK1P9

Post a Comment

0 Comments