وشاکھا پٹنم: آسٹریلیا نے آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈکپ میں بھارت کی تاریخی دھلائی کرتے ہوئے ون ڈے کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کپتان الیسا کی میچ وننگ اور جارحانہ سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے ویمنز ون ڈے کا سب سے بڑا 331 رنز کا ہدف حاصل کیا، کینگرو خواتین ٹیم نے بھارتی خواتین سورماؤں کو 3 وکٹوں سے تاریخی شکست دی۔
یہ بھی پڑھیں: الیسا نے بھارتی بولرز کی درگت بناتے ہوئے ون ڈے میں کئی سالوںبعد سنچری جڑدی
آئی سی سی ویمنزورلڈکپ کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے ریکارڈ 331 رنز کا ہدف ایک اوور پہلے ہی حاصل کرلیا، کپتان ہیلی نے 142 رنز بنائے۔
آسٹریلوی کپتان نے رواں ایونٹ کی سب سے بڑی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کےلیے جیت کی راہ ہموار کی، ان کے علاوہ پیری نے ناقابل شکست 47 رنز اسکور کیے۔
بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کی طرف سے شری نے 3، امنجوت کور اور دیپتی شرما نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں،
اس سے قبل بھارت نے پہلے کھیل کر 48.5 اوورز میں 330 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئی، سمرتی مندھانا 80 اور پرتیکا روال 75 رنز بناکر نمایاں رہیں۔
from ARY News Urdu- Sports- کھیل https://ift.tt/ZohqQpg
0 Comments