پاکستان نے سپراوور میں بنگلہ دیش کو شکست دےکر رائزنگ اسٹارز ایشیاکپ جیت لیا

دوحہ: پاکستان شاہینز نے سپراوور میں بنگلہ دیش اے ٹیم کو شکست دےکر رائزنگ اسٹارز ایشیاکپ کا ٹائٹل جیت لیا۔

رائزنگ اسٹارز ایشیاکپ فائنل میں نہایت سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش کو سپراوور میں ہرایا، پاکستان شاہینز نے ریکارڈ تیسری بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

پاکستان شاہینز کو بنگلہ دیش اے کی جانب سے سپراوور میں فتح کےلیے 7 رنز کا ہدف ملا، پاکستان شاہینز نے 7 رنز کا ہدف چوتھی گیند پر حاصل کیا۔

پورے ایونٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر معاذ صداقت کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا جبکہ احمد دانیال فائنل کے مرد میدان قرار پائے۔

پاکستان شاہینز اور بنگلادیش اے کا فائنل مقررہ اوورز میں ٹائی ہوا، بنگلادیش نے 126 رنز کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنائے۔

حبیب الرحمان26، رقیب الحسن 24، مہروب حسن 19 رنز بناسکے، احمد دانیال نے فائنل کے آخری اوور اور سپراوور میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔

احمد دانیال نے سپراوور میں بنگلادیش کی دونوں وکٹیں حاصل کیں اور انھیں 6 رنز تک محدود رکھا، سعد مسعود نے پاکستان کےلیے سپراوور میں چوکا لگاکر جیت کا آسان بنایا۔

اس سے قبل پاکستان کی اننگز میں سعد مسعود نے قیمتی 38 رنز بنائے، بعدازاں سفیان مقیم نے فائنل میں شانداراسپیل کرتے ہوئے 4 اوور میں 11 رنز دیکر 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔

پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا



from ARY News Urdu- Sports- کھیل https://ift.tt/vRiPpVU

Post a Comment

0 Comments