جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ میں عبرتناک شکست، بھارتی ون ڈے ٹیم میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ

جنوبی افریقہ کےخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں عبرتناک شکست کے بعد بھارت کی ون ڈے کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے اتوار 30 نومبر کو رانچی کے جے ایس سی اے انٹرنیشنل اسٹیڈیم کمپلیکس میں شروع ہورہا ہے، کپتان شبمن گل کی عدم دستیابی کے بعد اب کے ایل راہول ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ٹیسٹ ٹیم کے برعکس اس بار بھارتی ٹیم کو سینئر پلیئرز کا ساتھ حاصل ہو گا، ٹیم میں ویرات کوہلی اور روہت شرما جیسے تجربہ کار کھلاڑی بھی موجود ہیں۔

گل کی غیر موجودگی میں یشسوی جیسوال اور رتوراج گائیکواڈ میں سے ایک کا بطور اوپنرز کا انتخاب کیا جاسکتا ہے امکان ہے کہ جیسوال کو پہلے میچ کے لیے چنئی سپر کنگز کے کپتان پر ترجیح دی جائے گی۔

جیسوال نے اب تک صرف ایک ون ڈے میں بھارت کی نمائندگی کی ہے، وہ آسٹریلیا میں بھی بھارت کے 15 رکنی ون ڈے اسکواڈ کا حصہ تھے لیکن انھیں پلیئنگ الیون کا حصہ بننے کا موقع نہیں ملا۔

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے کے لیے بھارت کی ممکنہ پلیئنگ الیون: روہت شرما، یشسوی جیسوال، ویرات کوہلی، تلک ورما، کے ایل راہول (کپتان)، واشنگٹن سندر، رویندرا جدیجا، نتیش کمار ریڈی، ہرشیت رانا، کلدیپ یادو اور ارشدیپ سنگھ۔

چاہتے تھے بھارتی کھلاڑی ہم سے ڈکلیئریشن کی بھیک مانگیں، جنوبی افریقی ہیڈ کوچ



from ARY News Urdu- Sports- کھیل https://ift.tt/Ma3nLem

Post a Comment

0 Comments