وین پارنیل نے پاکستان کے نوجوان کرکٹر کو ’مستقبل کا سپر اسٹار‘ قرار دے دیا

جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر نے پاکستان کے نوجوان بیٹر معاذ صداقت کو اگلا سپر اسٹار قرار دے دیا۔

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں پاکستان شاہینز کی نمائندگی کرتے ہوئے معاذ صداقت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اب وہ نیپال پریمیئر لیگ (این پی ایل) میں جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر وین پارنیل کی قیادت میں حصہ لے رہے ہیں۔

20 سالہ نوجوان کرکٹر نے جنک پور بولٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے تین میچز کھیلے ہیں اور 31.66 کی اوسط اور 179.24 کے اسٹرائیک ریٹ سے 95 رنز بنائے ہیں۔

انہوں نے 6.50 کے اکانومی ریٹ کے ساتھ تین وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔

معاذ صداقت کی شاندار کارکردگی نے وین پارنیل کو بھی متاثر کیا ہے اور انہوں نے نوجوان کرکٹر کو اگلا سپر اسٹار قرار دیا ہے۔

وین پارنیل نے انسٹاگرام پر معاذ صداقت کے ساتھ سیلفی شیئر کی اور لکھا کہ پاکستان کا اگلا سپر اسٹار۔‘

واضح رہے کہ پاکستان نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کا ٹائٹل اپنے نام کیا اور نوجوان کرکٹر کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

انہوں نے پانچ اننگز میں 129 کی اوسط سے 258 رنز بنائے جس میں دو ناقابل شکست نصف سنچریاں بھی شامل تھیں اور انہوں نے 7 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

معاذ نے بھارت کے خلاف میچ میں بھی نصف سنچری اسکور کی اور 12 رنز کے عوض دو وکتیں بھی حاصل کی تھیں۔



from ARY News Urdu- Sports- کھیل https://ift.tt/E2s6BxL

Post a Comment

0 Comments