سڈنی: سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیمین مارٹن کو تشویشناک حالت کے باعث برسبین کے اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے، سابق آسٹریلوی کرکٹر کوما میں چلے گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیمین مارٹن2003 کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے، انہیں گردن توڑ بخار کا بتایا گیا ہے، وہ اس وقت کوما میں جا چکے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق 54 سالہ ڈیمین مارٹن کرسمس ڈے کے موقع پر شدید بیمار ہونے کی وجہ سے زمین پر گر گئے تھے۔
Damien Martyn کے اچانک بیمار ہونے پر کرکٹ آسٹریلیا اور کرکٹرز نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سابق وکٹ کیپر بیٹر ایڈم گلکرسٹ نے کہا ہے کہ برسبین کے اسپتال میں ڈیمین مارٹن کا بہترین علاج جاری ہے۔
چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا ٹوڈ گرین برگ کا کہنا ہے کہ Damien Martyn کی بیماری کا سن کر افسوس ہوا ہے۔
ایشیز سیریز: کرکٹ آسٹریلیا کو لاکھوں ڈالرز کا نقصان اُٹھانا پڑ گیا
واضح رہے کہ Damien Martyn نے 67 ٹیسٹ، 208 ون ڈے اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کر رکھی ہے۔
from ARY News Urdu- Sports- کھیل https://ift.tt/ak0LPcC
0 Comments