زمبابوے نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ کیلیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق بھارت اور سری لنکا کی میزبانی میں رواں برس منعقد ہونے والے ایونٹ میں زمبابوے کی ٹیم کی قیادت سکندر رضا کریں گے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں زمبابوے کی ٹیم پہلا میچ 9 فروری کو کولمبو میں عمان کے خلاف کھیلے گی۔
زمبابوے اسکواڈ:
زمبابوے کی ٹیم میں سکندر رضا (کپتان)، براین بینیٹ، ریان برل، گریم کریمر، بریدلے ایوانس، کلائیو مداندے، ٹینوٹینڈا ماپوسا، ٹادیوانشے مرومانی، ویلنگٹن مساکادزا، ٹونی منیونگا، تاشینگا موسیکیوا، بلیسنگ موزاربانی، ڈیون مائرز، رچرڈ نگاراوا اور برینڈن ٹیلر شامل ہیں۔
واضح رہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ کی نیشنل سلیکشن کمیٹی نے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا، ورلڈ کپ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں افغان ٹیم کی قیادت راشد خان کریں گے۔
متحدہ عرب امارات میں افغانستان کی ٹیم ویسٹ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی، یہ سیریز 19 سے 22 جنوری تک افغانستان کی میزبانی میں ہوگی۔
افغان اسکواڈ میں آل راؤنڈر گلبدین نائب اور فاسٹ بالر نوین الحق کی واپسی ہوئی ہے۔ افغان اسکواڈ میں راشد خان (کپتان)، ابراہیم زادران (نائب کپتان)، محمد اسحاق، رحمان اللہ گرباز، صدیق اللہ اتل، شاہد اللہ کمال، درویش رسولی، عظمت اللہ عمرزئی، گلبدین نائب، محمد نبی، نور احمد، مجیب الرحمان، نوین الحق، فضل حق فاروقی اور عبداللہ احمد زئی شامل ہیں۔
آسٹریلیا کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان
اس کے علاوہ اے ایم غضنفر، اعجاز احمد زئی اور ضیاء الرحمان شریفی کو ریزروز میں رکھا گیا ہے، ورلڈ کپ میں افغانستان اپنا پہلا میچ چنئی میں آٹھ فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔
from ARY News Urdu- Sports- کھیل https://ift.tt/h2QuUSK
0 Comments