قومی کرکٹر عمر اکمل نے اپنے اور بابر اعظم کے اسٹیٹس شیئر کردیے ہیں۔
ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی اور بالخصوص بابر اعظم کے کئی سالوں سے آؤٹ آف فارم ہونے پر تنقید کی جارہی ہے۔
اب اس تنقید میں کرکٹر عمر اکمل بھی شامل ہوگئے ہیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کرکٹر نے اپنے اور بابر اعظم کے اسٹیٹس شیئر کیے ہیں۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف 24 گیندوں پر 25 رنز بنائے اور آؤٹ ہوگئے جبکہ عمر اکمل نے آسٹریلیا کے خلاف 24 گیندوں پر 94 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی تھی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اب اگر انگلینڈ سے ہارے گا تو پاکستان، سری لنکا کو بڑے مارجن سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلے گا۔
اگر نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے دی تو پاکستان کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں سفر ختم ہوجائے گا۔
پاکستان کو سپر 8 مرحلے میں انگلینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ نیوزی لینڈ کا میچ بارش کی نذر ہوا جس کی وجہ سے گرین شرٹس کا 1 پوائنٹ ہے اور نیوزی لینڈ کے تین پوائنٹس ہیں۔
پاکستان نے اگر سری لنکا کو شکست دے دی تو تین پوائنٹس ہوجائیں گے اور نیوزی لینڈ انگلینڈ سے ہار گیا تو ان کے بھی تین پوائنٹس ہوں گے اور یوں پاکستان بہتر نیٹ رن ریٹ کے ساتھ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائے گا۔
from ARY News Urdu- Sports- کھیل https://ift.tt/bUKCusn
0 Comments