آسام: بھارت کے اسٹار فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو 15 سالہ کرکٹر نے پہلے ہی اوور میں دو چھکے لگا کر شائقین کرکٹ کو حیران کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 15 سالہ کرکٹر ویبھو سوریاونشی کا تعلق بہار سے ہے، 7 اپریل 2026 کی شام ممکنہ طور پر ویبھو کی زندگی کا سب سے یادگار دن ہو گا۔ جہاں دنیا کے ٹاپ بلے باز جسپریت بمراہ کی بولنگ سے خوفزدہ ہیں وہیں اس نوجوان نے اپنے جارحانہ انداز سے بمراہ کو دو چھکے لگا کر ہر کسی کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔
آئی پی ایل 2026 میں راجستھان رائلز اور ممبئی انڈینز کے درمیان ہونے والے میچ سے پہلے، سب سے زیادہ زیر بحث میچ ویبھو بمقابلہ بمراہ تھا۔ ہر کوئی اس مقابلے کو دیکھنے کے لیے بے تاب تھا، لیکن بارش کے باعث میچ 11 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔
ABSOLUTE DOMINATION
Vaibhav Suryavanshi taking on Jasprit Bumrah 2 SIXES in just 3 balls
Fearless hitting at its peak… this is next-level confidence
#RRvsMI #IPL2026 pic.twitter.com/HOEGpazgT2
— Sandy (@SandyViews_) April 7, 2026
دیپک چاہر نے میچ کا پہلا اوور پھینکا جس میں جیسوال نے 22 رنز بنائے۔ اس کے بعد بمراہ دوسرا اوور کرنے آئے، جنہیں ویبھو کا سامنا کرنا پڑا۔ بے خوف، ویبھو نے بمراہ کی پہلی ہی گیند پر لانگ آن پر ایک زبردست چھکا لگایا۔
مزید برآں، اوور کی چوتھی گیند پر، ویبھو نے ایک اور زبردست چھکا لگایا، جس سے ان کا جارحانہ انداز واضح ہوگیا۔ اس چھکے کی ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
ویبھو یہیں نہیں رکے، انہوں نے ممبئی انڈینز کے دوسرے سب سے خطرناک بولر ٹرینٹ بولٹ کو ان کی پہلی گیند پر چھکا لگا کر سب کو حیران کردیا۔ ویبھو 14 گیندوں پر 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس میں پانچ چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔
اسلام امن کا نام، پاکستان پیس میکر ہے، شاہد آفریدی
اپنی شاندار بیٹنگ کے باعث ویبھو اب آئی پی ایل 2026 میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں سمیر رضوی کے ساتھ ٹاپ پر پہنچ گئے ہیں۔ دونوں نے 11، 11 چھکے لگائے ہیں۔
from ARY News Urdu- Sports- کھیل https://ift.tt/wasMno0
ABSOLUTE DOMINATION 



0 Comments