(26 مئی 2026): 36 سال بعد ارجنٹینا کو فٹبال ورلڈ کپ جتوانے والے چیمپئن کپتان لیونل میسی زخمی ہو گئے وہ فیفا ورلڈ کپ کھیلیں گے یا نہیں، سوال اٹھ گئے؟
قطر میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ جیت کر اپنے ملک ارجنٹینا کو 36 سال بعد عالمی چیمپئن بنوانے والے کپتان لیونل میسی کے پرستاروں کے لیے بُری خبر ہے کہ چیمپئن کپتان امریکی فٹبال لیگ کے ایک میچ میں دوران کھیل زخمی ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیونل میسی جو امریکی فٹبال لیگ میں انٹر میامی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ انہیں فلاڈلفیا کے خلاف میچ کے دوران تکلیف محسوس ہوئی، جس کے بعد انہوں نے خود متبادل کی درخواست کی اور میدان سے باہر چلے گئے۔
میچ کے 73 ویں منٹ میں میسی کو اپنی بائیں ٹانگ کے پچھلے حصے کو پکڑتے دیکھا گیا جس کے بعد انہیں فوری طور پر میدان سے باہر بلا لیا گیا۔ تاہم وہ ڈگ آؤٹ کی جانب جاتے ہوئے نارمل انداز میں چلتے دکھائی دیے۔
17 days until the World Cup…
@LeoMiamiSports pic.twitter.com/UlYyfUeDPq
— 433 (@433) May 25, 2026
ٹیم کے کوچ نے بتایا کہ ابتدائی طور پر معاملہ زیادہ سنگین محسوس نہیں ہوتا اور احتیاطی تدابیر کے طور پر میسی کو آرام دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 38 سالہ میسی نے اب تک باضابطہ طور پر ورلڈ کپ کھیلنے کی تصدیق نہیں کی ہے تاہم توقع کی جا رہی ہے کہ وہ دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کی جانب سے اپنے کیریئر کا چھٹا ورلڈ کپ کھیلیں گے۔
from ARY News Urdu- Sports- کھیل https://ift.tt/rOEZxaT

0 Comments