یوزویندر چہل نے کیچ ڈراپ کے بعد رشبھ پنت کو کیسے آؤٹ کیا؟

انڈین پریمیئر لیگ میں پنجاب کنگز کے اسپنر یوزویندر چہل نے رشبھ پنت کو کیچ ڈراپ کرنے کے فوری بعد آؤٹ کردیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

آئی پی ایل کے 68ویں میچ میں پنجاب کنگز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کی جانب سے دیا جانے والا 197 رنز کا ہدف باآسانی آخری اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

شریاس ایئر نے برق رفتار ناقابل شکست سنچری اسکور کی، پربھسمرن سنگھ 69 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

لکھنؤ سپر جائنٹس کی جانب سے محمد شامی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ارجن ٹنڈولکر ایک وکٹ حاصل کی۔

تاہم میچ کی خاص بات یوزویندر چہل کی گیند پر کپتان رشبھ پنت کا آؤٹ ہونا تھا جب ان کا ایک کیچ اسی اوور میں ڈراپ ہوچکا تھا وہ 22 گیندوں پر 26 رنز بناسکے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رشبھ پنت نے کور پر زور دار شاٹ کھیلا اور ان کا کیچ ڈراپ ہوگیا اس کے بعد وہ فائن لیگ پر شاٹ کھیلنے گئے تو باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہوگئے جس کے بعد چہل نے بڑی وکٹ کا خوب جشن منایا۔

یوزویندر چہل نے 4 اوورز میں 25 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔



from ARY News Urdu- Sports- کھیل https://ift.tt/BXsfJPR

Post a Comment

0 Comments