رونالڈو سے ملاقات پر خاتون یوٹیوبر آبدیدہ ہوگئی، ویڈیو وائرل

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سے ملاقات پر خاتون یوٹیوبر آبدیدہ ہوگئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

بیلجیئم کی معروف یوٹیوبر سیلین ڈیپ سپر اسٹار فٹبالر رونالڈو سے ملاقات پر جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور ان کے آنسو چھلک گئے۔

ملاقات کے دوران رونالڈو نے مسکراتے ہوئے انہیں تسلی دی اور کہا کہ روئیں نہیں۔

اس موقع پر سیلین نے رونالڈو سے کہا کہ ہر چیز کے لیے آپ کا شکریہ، آپ میرے لیے بہت بڑی تحریک ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے رونالڈو کے ساتھ تصویر بنانے کی درخواست کی جس پر پرتگالی اسٹار نے خوش دلی سے رضامندی ظاہر کی۔

سیلین ڈیپ کون ہیں؟

سیلین ڈیپ بیلجیئم سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں جو یوٹیوب اور ٹک ٹاک پر فٹبال سے متعلق ویڈیوز کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں۔ وہ ماضی میں فٹبال بھی کھیل چکی ہیں اور اب بیلجیئم کی مقبول ترین ڈیجیٹل شخصیات میں شمار ہوتی ہیں۔

ان کے یوٹیوب پر تقریباً 60 ملین سبسکرائبرز اور ٹک ٹاک پر 16 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔



from ARY News Urdu- Sports- کھیل https://ift.tt/smBQx1T

Post a Comment

0 Comments