اسلام آباد (13 جولائی 2026): پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم نئے کپتان بابر اعظم کی قیادت میں دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے آج صبح اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔ ٹیم براستہ دوحہ اور لندن، ویسٹ انڈیز پہنچے گی۔
پاکستان ٹیسٹ ٹیم ویسٹ انڈیز میں 18 سے 21 جولائی تک چار روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔
Off to the Caribbean
Pakistan's Test squad departs for the West Indies to take part in a two-match series
#WIvPAK | #PakistanCricket pic.twitter.com/wA5KMCfIxW
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 13, 2026
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے 10 اگست تک برائن لارا کرکٹ اکیڈمی ٹوروبا اور کوئینز پارک اوول پورٹ آف اسپین میں شیڈول ہیں۔
ویسٹ انڈیز روانگی سے قبل پاکستان اسکواڈ نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تین دن بھرپور ٹریننگ کی اور دو روزہ سناریو بیسڈ میچ بھی کھیلا۔
واضح رہے کہ پی سی بی نے مسلسل ناکامیوں کے بعد ٹیسٹ کپتان شان مسعود سے ذمہ داریاں واپس لیتے ہوئے اسٹار بیٹر بابر اعظم کو دوبارہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے۔
شان مسعود کی قیادت میں پاکستان ٹیم 16 میں سے 12 میچز ہاری، ان میں بنگلہ دیش کے خلاف ہوم اور اوے دونوں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کی تاریخی اور شرمناک شکستیں بھی شامل ہیں۔
بابر اعظم نے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کو خبردار کر دیا!
from ARY News Urdu- Sports- کھیل https://ift.tt/NE7k1X8
Off to the Caribbean 

0 Comments